پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل :وزیراعظم نے اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے اجلاس 2 بجے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں پارٹی بیانیہ اور حالیہ گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس سے قبل بنی گالہ میں سینئر رہنماوں کی مشاورتی نشست بھی ہوگی اور وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکو متی عہدیداروں اور پارٹی قیادت کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی …