پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

خطے میں امن و امان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہو گا: وزیراعظم

بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و امان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔کرغزستان کی میزبانی میں ایس سی او اجلاس میں 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایس سی او کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

پاکستان کے علاوہ روس، چین، بھارت، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان شریک ہوئے جب کہ اجلاس سے قبل سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی حکام اس بات کو سمجھ چکے ہیں ایران کے آج کے حالات پہلے جیسے نہیں ہیں:علی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی آئل ٹینکر گریس …