جمعرات , 25 اپریل 2024

شریف فیملی کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کے لیے احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا۔احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوا جس کے بعد نیب ٹیم مشتاق چینی کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ مشتاق چینی سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں رقوم ٹرانسفر کرتا تھا۔بیرون ملک سے لاکھوں امریکی ڈالر مشتاق چینی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔ مشتاق چینی کے 5 اکاؤنٹس سے رقم سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔مشتاق چینی نے 50 کروڑ سے زائد کی رقم سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو منتقل کی۔ نیب نے اسی کیس میں حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …