جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیں گے،سعودی عرب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مشیر خارجہ نے امریکہ کی طرح خلیج عمان میں 2 تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ میں سعودی عرب امریکہ کا ساتھ دے گا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا خواہاں ہے اگر امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تو سعودی عرب امریکہ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ اس نے کہا کہ ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …