بدھ , 24 اپریل 2024

جاپانی وزير اعظم کی امریکی صدر سے گفتگو، دورہ تہران پر تبادلہ خیال

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے وزير اعظم شنیزوآبے نے دورہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وائٹ ہاؤس نے بھی جاپان کے وزير اعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی تائید اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور دورہ ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کے سلسلے میں کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

جاپان کے وزیر اعظم نے جمعرات کو ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی سے گفتگو میں امریکی صدر کے پیغام کو پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ رہبر معظم نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فرمایا: میں امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام کے تبادلے کے لائق نہیں سمجھتا ہوں اور نہ ہی اس کے پیغام کا جواب دوں گا۔رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ جھوٹا اورناقابل اعتماد ملک ہے اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تلخ تجربہ کو دربارہ نہیں دہرائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …