اتوار , 21 جولائی 2019

ورلڈ کپ 2019:پاک بھارت میچ تاریخ کے لیے نیا باب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے اتوار کو قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت سے ٹاکرے سے قبل شاہینوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام رقم کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔واضح رہے کہ کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز تاریخ کا حصہ رہے ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے اس میچ کو تاریخ کے لیے نیا باب سمجھا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ یہ سب سے بڑے حریف ہیں تاہم فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کو دنیا بھر سے 1.6 ارب لوگوں نے دیکھا تھا اور اس میچ کو تقریباً 1.5 ارب لوگوں کے دیکھنے کی امید ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بتارہا تھا کہ تم سب ہیرو بن سکتے ہو، تمہارا کیریئر اس گیم کے ایک ایک لمحات سے واضح ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ بہترین پرفارمنس دکھاتے ہیں تو آپ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، یہاں 15 بہترین کرکٹرز ہیں ڈریسنگ روم میں اور ہم انہیں زور دیتے رہتے ہیں کہ آپ کس طرح یاد رہنا چاہیں گے‘۔واضح رہے کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو ہرا چکی ہے تاہم آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز سے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا سے میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے تینوں شعبوں میں غلطیوں سے اجتناب کیا تو ہم دنیا میں کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں، ہم بلے بازی میں بہترین ہیں جبکہ باؤلنگ اور فیلڈنگ میں صرف بہتر ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کسی بھی معجزے کے لیے ایک لمحے کی ضرورت ہوتی ہے، صرف ایک کھلاڑی جو شروع سے کھڑا ہو، کھیل میں تبدیلی لاسکتا ہے‘۔

یہ بھی دیکھیں

دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چمپئن شپ2019 کا افتتاح

تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی …