جمعہ , 22 نومبر 2019

برطانیہ میں بھی امریکی مداخلت، مئیرلندن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ یوں تو ملکوں کے داخلی امور میں بے جا مداخلتوں کی وجہ سے مشہور تو ہے ہی تاہم ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب اس نے برطانیہ کے داخلی امور میں بھی واضح طور پر مداخلت شروع کردی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کا سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر انتباہ

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات …