جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی فلسطین میں پائیدار امن کا باعث ہے;اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی فلسطین میں پائیدار امن کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردوں، پچھلے سمجھوتوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہم آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے اجتماعی عہد پر قائم رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز کے بعد فلسطین کے بارے میں امریکی منصوبے، سینچری ڈیل کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک اقتصادی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ فلسطین سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے اس کانفرنس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …