جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرانے کا عزم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نینسی پیلوسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایوان نمائندگان جلد ہی سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرانے کا بل پاس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کرنا ٹرمپ کے لیے انتہائی دشوار ہو گا۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/680275132396178/?t=0

نینسی پیلوسی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کے حق میں ووٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور اس حوالے سے ہمیں دونوں جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہے۔سعودی حکومت کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے مطالبات کے باوجود، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …