ہفتہ , 20 اپریل 2024

حیدر آباد میں مقامی اخبار کا صحافی ’قتل‘

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیلی کاوش اخبار سے وابستہ الیاس وارثی کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔بتایا گیا کہ 50 سالہ الیاس وارثی کے سر پر تیز دھار چیز کا گہرا زخم بھی تھا۔متقول صحافی کے بیٹے حسنین نے پریس کلب کے متعلقہ حکام کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ ان کے والد فون کال وصول نہیں کررہے۔

بعدازاں حسنین اپنے دوستوں کے ہمراہ الرحیم شاپنگ پلازہ پہنچے جہاں تیسری منزل پر ان کے والد الیاس وارثی کا فلیٹ تھا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’حسنین اپنے دوست کے ہمراہ دروازہ توڑ کے اندر گئے تو اپنے والد کو مردہ حالت میں پایا جبکہ دوسرے کمرے میں موجود دونوں الماریاں کھلی ہوئی تھیں‘۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال پہنچا دی۔’فریڈم نیٹ‘ کے مطابق 2013 سے 2018 کے درمیان ملک بھر میں 26 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب سب سے خطرناک صوبہ ثابت ہوا، جہاں فرائض منصبی نبھاتے ہوئے 8 صحافیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔اسی دوران خیبرپختونخوا میں 7 جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 5، 5 صحافی قتل ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …