پیر , 23 ستمبر 2019

اردن:’القدس فلسطین کادارالحکومت’کےنام ،تصویر کے ساتھ نیا ڈاک ٹکٹ جاری

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کے محکمہ ڈاک نے سنہ 2019ء کا ایک نیا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ڈاک ٹکٹ پر بیت المقدس کی تصویر کے ساتھ ‘القدس فلسطین کا دارالحکومت’ کی عبارت تحریر کی جائے گی۔ اردنی محکمہ ڈاک کے ترجمان زھیر العزہ نے بتایا کہ نیا ڈاک ٹکٹ آج اتوار سے عوام الناس کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں‌نے کہا کہ القدس کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی مقامی مارکیٹ‌ میں قیمت 80 قرش ہوگی اور یہ ملک بھر کے ڈاک خانوں میں وافر تعداد میں دستیاب ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ القدس کے حوالے سے خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردینے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …