منگل , 15 اکتوبر 2019

سابق سوڈانی صدر کیخلاف جلد ٹرائل شروع ہوگا

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سوڈانی صدر عمر البشیر کے خلاف ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔سوڈان کے چیف پراسیکیوٹر الولید سید احمد محمود نے خرطوم میں کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ41 سابق حکومتی شخصیات کےخلاف کرپشن سے متعلقہ مجرمانہ مقدمات کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نےملٹری قیادت کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی جس میں ایک منصوبے کی عدالتی نگرانی کے متعلق بات کی گئی جس میں دارالحکومت کت بیچ میں موجود احتجاجی کیمپ کے قریب علاقے سے مجرموں کو صاف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ملاقات میں احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔واضح رہے عمرالبشیر کو 11اپریل کو ان کے 30سالہ اقتدار کےخلاف مہینوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد ملٹری نے تخت سے ہٹاکر گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور پاکستان کا خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان …