پیر , 23 ستمبر 2019

ورلڈ کپ ٹاکرا؛ ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑامقابلہ آج ہونے جارہا ہے اس سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے۔پاک بھارت مقابلہ تو آج ہونے جارہا ہے لیکن اس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں جہاں دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہیں وہیں بھارتی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، تاہم پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھالاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب کل مانچسٹر میں بھی بارش ہوجائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پرکشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نےپاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی ’’یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے‘‘۔

اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کررہاہے تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے۔آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئےترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب‘‘۔

ان ٹوئٹس پر ترجمان پاک فوج نےآدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرادی۔ ترجمان پاک فون نے لکھا ’’ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ آج کے میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل …