جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں رہنا مشکل بن گیا

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی ہے۔

گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اُسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3 ہی پوائنٹس تھے، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو کچھ بھی ہوسکتا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …