اتوار , 18 اگست 2019
تازہ ترین

راولپنڈی : 5 ماہ میں 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع راولپنڈی کی 31 فیملی اور سول عدالتوں نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ یکم جنوری سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں جاری کیں۔ طلاق حاصل کرنے والی خواتین میں پسند کی شادیاں کرنے والی خواتین کی اکثریت ہے۔

ان کی یہ شادیاں 4 ماہ سے ایک سال میں ہی ناکام ہوگئیں جبکہ اس عرصے میں مجموعی طور پر 2693 خواتین نے طلاق، حق مہر، خرچہ ،سامان جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات درج کرائے۔ پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 118 خواتین گھروں سے بھاگ کر دارالامان، دارالفلاح پناہ کے لئے گئیں، اس سال ضلع بھر میں طلاق کی شرح میں اب تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال ضلع میں گزشتہ سال کی نسبت خواتین کے اغواء اور جبری بد اخلاقی کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی …