بدھ , 24 اپریل 2024

سعودیہ اورامارات کی حمایت انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف، الہان عمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کی حکومتوں کی حمایت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔انھوں نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں وحشی ہیں اس لئے ظلم بربریت کی حمایت کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ امریکی حکومت کا رابطہ قومی سلامتی کے منافی ہے۔انھوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے ان دونوں ملکوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو بھی خطرناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی بارہا حمایت کی ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت بند کئے جانے کے امریکی کانکریس کے فیصلے کو ویٹو بھی کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …