جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے: امریکا میں ملک گیر مظاہرے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے ایک سو تیس شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرے کرکے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت اور ان کے مواخذے کے مطالبے کے لئے کئے گئے تھے۔ ٹرمپ کا مواخذہ کرو نامی ویب سائٹ نے اس سلسلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ اقتدار کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اب کانگریس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرائے۔

مرکری نیوز ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ کیلی فورنیا کے جنوب میں ٹرمپ کے خلاف ایک سو چالیس سے زائد جلسے کے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے مواحذے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے خلاف ملک گیر سطح پر ہونے والے مظاہروں میں احتجاج کے طور پر ایسے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے جن پر ٹرمپ کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …