ہفتہ , 24 اگست 2019

جرمنی :سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ جرمنی نے پانچ سو ملین ڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے ہیں۔ سعودی عرب کو جرمنی کے ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نے دوہزار اٹھارہ میں سعودی عرب کو تقریباً پانچ سو ملین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فروخت کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برلین نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کچھ عرصے کے لئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔

امریکا برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ساتھ جرمنی بھی سعودی عرب کو ہتھیار سپلائی کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل ہے۔ بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جرمنی برطانیہ فرانس اور امریکا سے بارہا کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں۔

یہ بھی دیکھیں

ظلم و تشدد کے شکار افراد سے اظہار یکجہتی کا پہلا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی برادری آج دنیا بھر میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد …