بدھ , 21 اگست 2019

ایرانی پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا وفد احمد امیرآبادی فراھانی کی قیادت میں اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ہے۔ایران کا پارلیمانی وفد اپنے اس دورے میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین سمیت دیگر پاکستانی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرےگا جن میں پارلیمانی تعلقات و تعاون میں توسیع اور دونوں ملکوں کے دیرینہ روابط کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کے امور پر بات چیت ہوگی۔ ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ نے پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ کی دعوت پر اسلام آباد کا یہ دورہ انجام دیا ہے۔ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ ممالک ہیں کی نو سو ساٹھ کلومٹیر طویل سرحدیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کھلی اشتعال انگیزی ہے:کویت

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت نے مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کی شدید …