بدھ , 13 نومبر 2019

اسرائیل سے کہیں زیادہ صہیونیوں کی حمایت سعودی عرب اور امارات کرتے ہیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی نے صہیونیوں کی حمایت پر سعودی عرب اور امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور امارات حمایت کرتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی نے نیویارک میں جرزالم پوسٹ اخبارکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد نے صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ مدد اور حمایت کی ہے۔

مائیک ایوینس نے کانفرنس کے بعد الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ میرے السیسی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …