اتوار , 21 جولائی 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس : انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تو انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو کراچی سے پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ بہو مناہل مجید بھی پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے اومنی گروپ کے سی ای او عبدالغنی مجید کی اہلیہ مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عبدالغنی مجید کے حوالے سے کراچی ملیر جیل سے رجوع کیا ہے، جیل حکام نے بتایا عبدالغنی مجید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

باقی تمام ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جن میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد ، حسن علی میمن، علی اکبر ابڑو، اطہر نواز درانی, عبدالحلیم, محمد رمضان, ذیشان حسن, صدیق سلیمانی اور ہریش شامل ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں خواجہ عبدالغی مجید ، مناہل مجید،اعجاز احمد میمن سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر اعترضات لگاتے ہوئے …