جمعرات , 22 اگست 2019

کینیڈا: ریپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو پولیس چیف مارک سینڈورز نے بتایا کہ باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ جاری تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ فائرنگ ہوئی اس وقت کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

پولیس چیف نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےممنوعہ اسلحہ برآمد کرلیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد خوفزدہ ہجوم باہر کی جانب بھاگا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’4 افراد زخمی ہیں تاہم ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ ’زخمی ہونے والوں میں بعض شدید زخمی بھی ہوئے ہیں‘ تاہم انہوں نے شدید زخمیوں کی نوعیت نہیں بتائی۔

ٹورنٹو میں باسکٹ بال چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے لیے 20 لاکھ افراد ریلی میں شریک تھے۔اس دوران فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ٹورنٹو کے شہر کے میئر جان ٹوری نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ اداکیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چند سیکنڈز میں تقریباً 8 گالیاں چلانے کی آوازیں سنی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران عالمی سطح پر ناقابل تسخیر طاقت میں تبدیل ہو جائے گا:میجرجنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے ایران …