جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خطے کی صورت حال سمیت امور پر تبادلہ خیال کیا۔لندن میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اہم اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک امریکا تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ایف اے ٹی ایف سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے، مالیاتی اداروں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کے داخلی کنٹرول کو بہتر بنایا گیا۔

پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پُر امن افغانستان، پورے خطے کے امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …