جمعرات , 18 اپریل 2024

پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین اور آسٹریلین ہائی کمشنر نے الوداعی ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین اور آسٹریلین ہائی کمشنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہین نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

جی ایچ کیو آمد پر چین کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر دیا گیا جبکہ انہوں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ این ایڈمسن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ آسٹریلین ہائی کمشنر نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …