جمعہ , 19 اپریل 2024

صہیونی ریاست کا اقتصادی بورڈ منامہ کانفرنس میں شرکت کرے گا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صہیونی ریاست کے اقتصادی بورڈ کو منامہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست کا کوئی سفارتی وفد بحرین کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا بلکہ اقتصادی بورڈ کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جبکہ دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ “اسرائیل کاتص” نے گزشتہ روز اتوار کو نیویارک میں جروزالم پوسٹ کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تل ابیب سینچری ڈیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں بنیادی کردار رکھتا ہے اسی وجہ سے منامہ کانفرنس میں اسرائیلی سیاسی وفد کی موجودگی بہت اہم ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے تمام سیاسی اور مزاحمتی گروہوں نے منامہ کانفرنس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو ملک یا کمپنی اس کانفرنس میں شرکت کرے گی وہ فلسطین کے نزدیک خائن شمار کی جائے گی۔خیال رہے کہ سینچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقدمہ سازی کی غرض سے منامہ کانفرنس ۲۵، ۲۶ جون کو بحرین میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …