ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران امریکی اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتا ہے؛سعید جلیلی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا اس لئے اس نے اقتصادی پابندیوں کا آپشن انتخاب کیا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ امریکی صدر نے آشکارا طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ قائم کرےگا اور یہ کام اس نے انجام بھی دیا ہے۔

جلیلی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو بھی ناکام بناسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات کی کھوکھلی اور بے بنیاد بات کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …