بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اور جاپان میں دفاعی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاداشت (ایم و یو) پر دستخط ہوگئے۔دونوں ممالک کی فوجی قیادت کے درمیان 10 مذاکراتی دور ہونے کے بعد راولپنڈی میں وزارت دفاع میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔پاکستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل ڈیفنس سیکریٹری رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کی جبکہ جاپانی وفد کی قیادت جاپان بیورو آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل فار انٹرنیشنل افیئر نے کی۔

حکام کے مطابق فریقین نے متعلقہ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور ایشیا میں امن سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے دونوں ممالک کی فوج کے درمیان نیک نیتی کو سراہا۔

انہوں نے جاپانی وفد کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین سیکیورٹی تبادلہ سے متعلق مذاکرات کے ساتھواں دور وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئے۔

جہاں پاکستانی وفد کی قیادت اسپیشل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) امیتاز حمد نے جبکہ جاپانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایشیائی امور شیکجی تیکزای نے کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وفود نے عالمی مسائل کے علاوہ خطے میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اسپیشل سکریٹری نے جاپانی وفد کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت اور دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔بعدازاں جاپانی وفد کے سربراہ نے سیکریٹری خارجہ سہیل محمد اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …