ہفتہ , 20 اپریل 2024

واٹس ایپ کے مقابلے میں گوگل کا سب سے بڑا ہتھیار پیش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے آخرکار دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروسز واٹس ایپ اور فیس بک مینسجر وغیرہ کو شکست دینے کے لیے اپنا ہتھیار متعارف کرادیا ہے۔گوگل نے آخرکار رچ کمیونیکشن سروس (آر سی ایس چیٹ) کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرانا شروع کردیا ہے۔

گوگل کی جانب سے 2 سال سے آر سی ایس پر کام کیا جارہا تھا جس کے لیے اس نے دنیا بھر کے موبائل آپریٹرز اور اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک کیام مگر صارفین تک اس کی رسائی تاحال ممکن نہیں ہوئی تھی، جس کی وجہ موبائل آپریٹرز کی سستی تھی۔مگر اب گوگل نے یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور رواں ماہ برطانیہ اور فرانس میں آر سی ایس سروسز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق آر سی ایس سروس اینڈرائیڈ میسجز ایپ کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی مگر اس وقت جب وہ اس کو استعمال کرنا پسند کریں گے۔یہ چیٹ سروس درحقیقت ہر فون میں موجود ایس ایم ایس سروس کی جدید شکل ہے۔

مگر آر سی ایس میں روایتی ایس ایم ایس کے مقابلے میں مختلف جدید فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے، جیسے ریڈ receipts، اپنے دوست کی ٹائپنگ کرتے دیکھنے کا عندیہ، ایچ ڈی تصاویر اور ویڈیو اور گروپ ٹیکسٹ وغیرہ ارسال کرنا، جبکہ اس میں ایس ایم ایس کی طرح ٹیکسٹ لمٹ بھی نہیں ہوگی۔

یہ بنیادی طور پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپل کے آئی میسج کی طرح کام کرے گا مگر اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فی الحال دستیاب نہیں ہوگی، جبکہ یہ سروس فون نمبر کے بغیر کام نہیں کرے گی، یعنی فون ڈیوائسز ضروری ہوگی۔گوگل کے مطابق ابتدائی آزمائش کے بعد اسے دیگر ممالک میں بھی آنے والے مہینوں میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل نے اس حوالے سے گزشتہ سال اینڈرائیڈ میسجز کو متعارف کرایا تھا جس کا مقصد صارفین کو آر سی ایس کی ابتدائی جھلک دیکھنے کا موقع مل سکے اور وہ اسے اپنے فون میں اسٹینڈرڈ ایس ایم ایس ایپ کی جگہ استعمال کرسکیں۔

اب تک گوگل 55 موبائل آپریٹرز، 11 اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں اور آپریٹنگ سسٹم بنانے والی ایک کمپنی مائیکرو سافٹ سے آر سی ایس کے لیے معاہدے کرچکا ہے۔آسان الفاظ میں گوگل اپنے نئے پلیٹ فارم کو واٹس ایپ اور میسنجر کے تمام فیچرز سے بھر دینا چاہتا ہے۔

ایس ایم ایس 160 حروف کی وہ سروس ہے جو کئی دہائیوں سے موجود ہے مگر آج کے فونز زیادہ طاقتور اور صارف زیادہ فیچرز مانگتے ہیں اور یہی چیز واٹس ایپ اور میسنجر کی کامیابی کا باعث بنی۔اب گوگل اس نئی سروس کے ذریعے انہیں ٹکر دینا چاہتا ہے جس میں دیگر فیچرز کے ساتھ گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی خدمات بھی صارف کو حاصل ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …