جمعرات , 14 نومبر 2019

دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم، اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،اس طرح ہر تیسرے شخص اس سہولت سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف اورعالمی ادارہ صحت کے جوائنٹ مانیٹرنگ پروگرام کی رپورٹ2000-2017ءکے مطابق عالمی ادارہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں عدم مساوات کے خاتمے کےلئے عالمی سطح پر اقدامات کررہا ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں4.2 ارب افراد نکاسی آب کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ 3 ارب افراد کو ہاتھ دھونے جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر دس میں سے ایک فرد بنیادی سہولیات سے محروم ہے جن میں144 ملین ایسے افراد بھی شامل ہیں

جو زمین پر موجودآبی ذخائر سے ٹریٹمنٹ کے بغیر پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ دنیا بھر کی دیہی آبادی میں ہر دس میں سے 8 افراد کو صاف پانی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔اقوام متحدہ نے رکن ممالک کی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ عالمی سطح پرمعاشی اور جغرافیائی تضادات کے خاتمے کےلئے اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر سرمایہ کاری کریں،انسانی وسائل کے شعبے پر سرمایہ کاری میں اضافے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی فوجی برسوں تک عراق، شام اور افغانستان میں رہیں گے

واشنگٹن: امریکی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارک میلی نے اتوار کو مغربی …