جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی بین الاقوامی سائبر جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ایران کے اندر اور بعض دیگر ممالک میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایران اور اس کے اتحادی اور دوست ممالک نے امریکہ کے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے شواہد اور اسناد عنقریب شائع کئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …