اتوار , 21 جولائی 2019

تہران :مغربی ایشیا میں دوا سازی کے سب سے بڑے کمپلیکس کا افتتاح

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں قائم مغربی ایشیا میں دوا سازی کے سب سے بڑے کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ایران کے صوبے البرز میں قائم مغربی ایشیا کے سب سے بڑے دواسازی کے کمپلیکس کا افتتاح وزیر صحت سعید نمکی نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایران میں تیار کی جانے والی نو مختلف دواؤں کی رونمائی بھی کی گئی۔جن دواؤں کی رونمائی کی گئی وہ افسردگی، بانجھ پن، خون کوجمنے سے روکنے، سینے کے سرطان اور جلد میں انفیکشن کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔

ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ کمپلیکس میں ملکی ضرورت کی ستانوے فی صد دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی منڈی میں غیر ملکی دواؤں کا حصہ صرف تین فیصد ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سےملاقات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل نیوریارک میں اقوام متحدہ کے …