جمعرات , 4 جون 2020

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار، ایران، کوئٹہ ریل ٹریفک معطل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی کہ چاغی کے علاقے پدگ میں اس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث ایران، کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے جس کی بحالی میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی غیر ملکی تجارت کی مالیت 9 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

تہران: سال کے پہلے دو مہینوں میں ایران کی غیر ملکی تجارت کی مالیت 9 …