ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسماعیل ھنیہ کی سابق صدرمرسی کی وفات پر تعزیت

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی بیوہ کو ٹیلی فون کر کے ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خاںہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے منگل کے روز ڈاکٹر محمد مرسی کی بیوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں‌ نے مصری قوم، پوری مسلم امہ اور عرب ممالک کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ھنیہ نے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مرسی کی عالم اسلام اورقضیہ فلسطین کے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر القدس، قضیہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی حقوق کی حمایت کی۔

انہوں‌ نے کہا کہ سنہ 2012ء کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےوقت صدر محمد مرسی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر ہمارا رابطہ رہتا اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مساعی کے ساتھ ساتھ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے سیاسی اور سفارتی مساعی، فلسطینی قوم کی ہر سطح پرمعاونت، عالمی محافل ومجالس میں قضیہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے مصری ریاست کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی سوموار کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ اخوان المسلمون نے مصری حکومت پران محمد مرسی کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔اقوام متحدہ نے ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر مُرسی کی وفات نے کئی سوالات کوجنم دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …