بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا میں تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) فلا ڈیلفیا کی بندرگاہ پر یورپ جانے والے بحری جہاز سے ایک ارب ڈالر مالیت کی 16 ٹن کوکین برآمد ہوئی جو امریکا کی تاریخ میں منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر ایک جہاز سے 16 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے جسے سات کنٹینروں میں چھپایا گیا تھا۔منشیات برآمد ہو نے کے بعد بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …