جمعہ , 19 اپریل 2024

موت سے چند لمحے قبل مورسی نے کونسا راز افشاں کرنے کی دھمکی دی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے سابق صدر محمد مورسی کی گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی کے دوران ہی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے اپنی موت سے قبل 20 منٹ تک جج سے بات کی۔میل آن لائن کے مطابق اس دوران انہوں نے کہا کہ ‘میں کئی راز فاش کر سکتا ہوں، اگر میں یہ راز اگل دوں تو آپ مجھے رہا کر دیں گے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ اس سے ملک کی سیکیورٹی داؤ پر لگ جائے گی۔’اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی محمد مورسی وہیں گر پڑے اور اس سے پہلے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جاتا، ان کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 67 سالہ محمد مورسی الیکشن پیپرز میں جعل سازی کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ 2012ء میں الیکشن جیت کر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ایک سال بعد ہی فوج نے ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا اور ان کے خلاف کئی مقدمات قائم کر دیئے گئے۔

انہیں قاہرہ کے قبرستان میں خاندان کے چند افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا تاہم پاکستان، ترکی اور فلسطین سمیت مسلم دنیا کے کئی مقامات پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

استنبول سے ازمیر اور انقرہ سے انطالیہ تک مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ پڑھی، محمد مرسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیویارک میں محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا اور قاہرہ کی ظالم حکومت کی مذمت کی گئی۔ پاکستان میں بھی کئی مقامات پر مصر کے پہلے منتخب صدر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …