جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکا کے مقابلے میں فتح قریب ہے، سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا بیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں کامیابی کا واحد راستہ استقامت ہے اور یہ فتح نزدیک ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل حسین سلامی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دنیا میں امریکی پالیسیاں شکست کھاچکی ہیں کہا کہ ایران آج ہر دور سے زیادہ طاقتور اور مقتدر ہو کر دشمنوں سے جنگ کررہا ہے اور یہ جذبہ ایران کے مسلمان عوام کی اسلامی، انقلابی اور قومی غیرت سے عبارت ہے –

جنرل سلامی نے پچھلے دنوں ایران کے خلاف امریکا کی دھمکیوں کے بارے میں میڈیا میں آنے والی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ پروپیگنڈہ مہم دم توڑ گئی تو سب پر واضح ہوگیا کہ امریکا کس قدر بے بس اور لاچار ہے – سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں کے پاس اسٹریٹیجی کا فقدان ہے اور ایران کے دشمن اب سست اور کمزور پڑ گئے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ اب امریکا کا دور گذر چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …