منگل , 15 اکتوبر 2019

ایران پر جنگ مسلط کرنے کا ٹرمپ کو اختیار نہیں: امریکی ڈیمو کریٹس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیرملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیدیا۔اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کے معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندہ خصوصی برائے ایران برین ہک سے چھبتے ہوئے سوالات کر کے اسے اڑا کر رکھ دیا۔

ڈیمو کریٹس نے پوچھا کہ کیا ٹرمپ کو بحیثیت صدر یہ اختیار ہے کہ وہ ایران پر جنگ مسلط کردیں؟ کیا نائن الیون حملوں میں ایران ملوث تھا؟کئی چھبتے ہوئے سوالوں کا براہ راست جواب دینے سے گریز پر ڈیموکریٹس نے ایران کے لیے امریکی مندوب ہک سے پوچھا آئین بھی پڑھا ہے یا نہیں؟دوسری جانب امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹس کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باتیں بھول گئے۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہو رہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیرملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور پاکستان کا خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان …