جمعہ , 19 جولائی 2019

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مرسی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی مصر کےسابق صدر محمد مرسی کی موت کی آزادانہ اور غیر جابندارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی مشکوک موت کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔انسانی حقوق کونسل کے ترجمان رابرٹ کولویل نے بھی کہا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ محمد مرسی کو طویل عرصے تک کال کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مرسی کی موت کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدالتی یا آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی اپیل کی۔اس سے پہلے ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی مشکوک موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔مصر کے پہلے منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کا پیر کے روز عدالت میں پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …