ہفتہ , 20 اپریل 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ چکے ہیں جہان وہ برطانوی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی سول و ملٹری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، جیو اسٹرٹیجک صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاعی امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …