جمعرات , 25 اپریل 2024

سرنگوں ہونے والے امریکہ کے پیشرفتہ جاسوس طیارے کا ملبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کے بعض ٹکڑوں کو سمندر سے باہرنکال دیا گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سرنگوں ہونے والے امریکہ کے پیشرفتہ جاسوس طیارے کے ملبے کو سمندر سے باہر نکالا گیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے جاسوس طیارے نے جمعرات کی آدھی رات متحدہ عرب امارات سے جاسوسی کی غرض سے اڑان بھری اور ایران کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

محمد جواد ظریف نے اپنے اس ٹوئیٹ میں نقشے کے ذریعے دکھایا کہ کس طرح امریکہ کے جاسوس طیارے کو ایرانی سرزمین کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک دیو ہیکل امریکی ڈورن طیارے کو مار گرایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق گلوبل ہاوک قسم کا دیوہیکل امریکی ڈرون طیارہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارہ بجکر چودہ منٹ پر جنوبی خلیج فارس میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے سے خاص مشن لیکر اڑا اور اس نے ایوی ایشن قوانین کے برخلاف اپنی شناخت بتانے والے تمام آلات خاموش کردیے اور انتہائی خفیہ طریقے سے آبنائے ہرمز کے راستے جنوب مشرقی ایران کے شہر چابہار کی جانب بڑھتا چلا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امریکی ڈرون طیارہ واپسی پر آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کے قریب معلومات جمع کرنے اور جاسوسی مشن میں مشغول تھا اور چار بج کر پانچ منٹ پر ایران کی فضائی حدود میں مکمل داخل ہوتے ہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔یاد رہے کہ گلوبل ہاک یا آر کیو فور سی قسم کا یہ ڈرون دنیا کا انتہائی ترقی یافتہ جاسوس طیارہ شمار ہوتا ہے اور اسکی قیمت دو سو ملین سے چار سو ملین ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …