جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب اور امارات اپنے شہریوں کی جاسوسی کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب ممالک پرائیوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی جاسوسی میں مصروف ہیں۔مرآت الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اینگس کالامارڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب، مراکش، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، عمان اور الجزائر میں عام شہریوں کی جاسوسی کے منظم پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی اسلحہ اور الیکٹرانک آلات بنانے والی سب سے بری کمپنی بی اے اے سسٹم نے عام شہریوں کی نگرانی اور جاسوسی کے طاقتور آلات بعض ملکوں کو فروخت کیے ہیں۔

اینگس کالا مارڈ نے نومبر دو ہزار سترہ کو سعودی عرب میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اس اقدام کو ذلت آمیز، غیر فطری اور غیر معمولی قراردیا۔اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے عرب صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے بارے میں بھی کہا ہے کہ انہیں مخالف صحافی کے قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان اور اعلی سعودی حکام کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موصول ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …