بدھ , 24 اپریل 2024

ورلڈ کپ 2019: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 میں آج سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس میں کامیابی کے بعد سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ پہلے کھیلتے ہوئے بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا 27 واں میچ لیڈز میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوا۔

انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔اس سے قبل آئی لینڈرز 5 میچز میں سے صرف افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز کی بات کی جائے تو دونوں ٹمیوں کے درمیان ہونے والے آخری 5 میچز میں سے 3 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بغیر کسی نتجے کے اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …