جمعہ , 19 اپریل 2024

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی، وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی الیکشن این اے 205 میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شوکاز نوٹس امیدوار عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خان گڑھ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھعمران اسماعیل، وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، محمد میاں سومرو، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر شامل تھے۔ عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ وزیراعظم حلقے میں کابینہ کے ہمراہ پہنچے جس سے ان کے الیکشن پر منفی اثرات پڑیں گے، وزیراعظم نے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سندھ کا دورہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …