جمعہ , 19 اپریل 2024

آج رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)21 جون بروز جمعہ سال کا طویل ترین دن اور رات مختصر ترین ہوگی۔پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا جس کے بعد 22 جون سے دن کی طوالت کم ہونا شروع جاتی ہے۔21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی جس کی وجہ سورج کی روشنی ہے جو اس دن زیادہ دیر تک رہتی ہے، 21 جون کو سورج کی روشنی کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔

ماہرین کے مطابق 21 جون سے کے بعد سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونی شروع ہوجائیں گی یعنی 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو تی گی۔22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جب کہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …