ہفتہ , 20 اپریل 2024

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک) حکومت نے خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز و دیگر سرکاری عمارتوں کو عوام کیلئے کھولے جانے پر غور ہوا جس میں گورنرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر سیاحت عاطف خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولے جائیں گے۔وزیراعظم نے آئندہ 2 ہفتوں میں ان عمارتوں کی عوام الناس کیلئے دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …