جمعہ , 19 اپریل 2024

قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک) گزشتہ 10 سالوں میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں قائم کمیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کمیشن 12 ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں نیب، ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہونگے۔ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر گزشتہ 10 سال کے دوران غیر ملکی قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن حسین کے سربراہ کے طور پر اضافی خدمات سرانجام دیں گے۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ بھی رکھیں گے۔ کمیشن کے ٹی او آرز پر وزیراعظم آفس اور وزارت قانون کی مشاورت جاری ہے، آئندہ ایک دو روز میں انھیں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

کمیشن 2008ء سے 2018ء تک لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا کمیشن کو کسی بھی شخص کی معاونت لینے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن 6 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا جبکہ اپنی ماہانہ رپورٹ بھی پیش کرتا رہے گا۔ وزیراعظم انکوائری کمیشن کی مدت میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن میں سرکاری فنڈز کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے کی بھی تحقیقات ہونگی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …