ہفتہ , 20 اپریل 2024

’بہتر سیکیورٹی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول رہی ہے‘آرمی چیف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیر پا مستحکم اور پائیدار امن و استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے۔برطانیہ کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) میں ’علاقائی سلامتی پر پاکستان کا موقف‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا فروغ بامعنی بین الاقوامی اشراکیت، حمایت اور علاقائی چیلنجز نے نمٹنے کے عزم سے ممکن ہے۔

آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا۔اپنے خطاب آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہتر سیکیورٹی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول رہی ہے جو علاقائی تعاون کے لیے نہایت ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن اور استحکام خطے میں دیرینہ تنازعات اور مسائل کے حل پر منحصر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گزشتہ روز (20 جون کو) سرکاری دورے پر برطانیہ گئے تھے۔دورے کے دوران وہ برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں جیو اسٹریٹجک ماحول میں آنے والی تبدیلیوں، دفاع اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …