بدھ , 24 اپریل 2024

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے رات گئے اچانک خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس دوران یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کر کے خوشنودی خدا حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور ان کے لیے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکردم لیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …