ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیتن یاہو حماس کے ساتھ جنگ سے فرار کر رہے ہیں: اسرائیلی اخبار معاریو

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کسی بھی صورت میں حماس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور وہ ہر وہ کام انجام دینے کو تیار ہیں جس سے جنگی صورتحال پیش نہ آئے۔اخبار نے مزید لکھا ہے کہ نیتن یاہو کے ان اقدامات کا ایک نمونہ قطر کو غزہ کے لیے امداد رسانی کا جواز فراہم کرنا ہے، اخبار نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ مہینے کے دوران قطر کو اجازت دی کہ وہ غزہ کو ۱۵۰ ملین ڈالر کی امداد فراہم کر سکتا ہے جبکہ یہ امداد رسانی بالکل اسرائیل کے حق میں نہیں اور اس سے غزہ کے مزاحمتی گروہوں کو مزید تقویت پہنچے گی۔

البتہ دوسری جانب صہیونی فوجی افسروں نے بھی جنگ کی آمادگی نہ رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی افواج نفسیاتی اعتبار سے بالکل غزہ کے مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …