ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ عائد ہونے والی نئی پابندیوں سے ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کا حصول مشکل ہو جائیگا۔

ایران کے خلاف امریکی صدر کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اب تک اپنی 15 رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے اور ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی پابندی کی تائید و تصدیق کی ہے۔امریکہ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے کیلئے سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔ تاہم امریکہ اب تک اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …